دی گریٹ کھلی نے پستہ قد خاتون کو ہاتھ میں اٹھاکر لہرا دیا

   

نئی دہلی : معروف ریسلر و اداکار دی گریٹ کھلی نے دنیا کی سب سے پست قد خاتون کو ایک ہاتھ سے اٹھانے کی ویڈیو شیئر کر دی۔ ویڈیو میں دکھا یا گیا ہے دی گریٹ کھلی اپنے ہی ملک، بھارت سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ جیوتی آمجے کو ایک ہاتھ سے اٹھائے ہوئے ہیں۔ دونوں معروف شخصیات کی ہنسی مذاق میں بنائی اس ویڈیو پر بھی ناقدین سامنے آگئے اور ویڈیو کو معیوب قرار دے دیا۔ انٹرنیٹ صارفین کا دی گریٹ کھلی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پستہ قد خاتون کوئی ننھی منی بچی نہیں بلکہ 30 سالہ خاتون ہیں، دی گریٹ کھلی کو بس قد چھوٹا ہونے پر خاتون کو یوں ایک ہاتھ میں اٹھا کر ہوا میں نہیں لہرانا چاہیے۔