اردو جرنلسٹس کی جانب سے تہنیت کی پیشکشی کے موقع پر کلکٹرسندیپ کمارجھا کا مشورہ
کاغذ نگر۔/6 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر کمرم بھیم آصف آباد سندیپ کمار جھا نے کلکٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا۔ اس ضمن میں آج سیاست ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد عبدالجمیل کی زیر قیادت آج ضلع کمرم بھیم آصف آباد اردو جرنلسٹ قائدین نے نئے کلکٹر سندیپ کمار جھا سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے ضلع کلکٹر کی حیثیت سے مقرر کئے جانے پر استقبال کرتے ہوئے گلدستے پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر منصف ٹی وی ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد مفخم احمد ، صحافی مرزا سلیم بیگ، سیاست نامہ نگار سرپور ٹاؤن حافظعبدالصفیل ، صحافی عبدالغفار آصف آباد کے علاوہ اسپیشل ڈپٹی کلکٹر پرتک جین اورڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر (DPRO)محترمہ تروملا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کمرم بھیم آصف آباد سندیپ کمار جھا نے صحافیوں کو ایمانداری اور منصفانہ طریقہ سے رپورٹنگ کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی وہ ہوتا ہے کہ حکومت اور عوام کے درمیان پلر کا کام کرتا ہے۔ عوامی مسائل کو حکومت تک پہنچانے کا کام صحافی کا ہوتا ہے اس لئے انہیں ایمانداری اور شفاف انداز میں رپورٹنگ کرنے کا مشورہ دیا۔
