’’دیر لگی آنے میں تم کو …شکر ہے پھر بھی آئے تو ‘‘

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں دو نئے ججوں کا تقرر کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے منگل کو کالجیم سسٹم کی تعریف کی۔ انہوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے پروگرام میں کہا کہ ججوں کی تقرری میں بھی حکومت کا اہم کردار رہا ہے۔تین دن سے بھی کم وقت میں کالجیم کی سفارش پر دستخط کر دیے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کالجیم متحرک، فعال اور اپنے کام کیلئے پرعزم ہے۔ بار کونسل نے منگل کو سپریم کورٹ میں دو نئے ججوں کی تقرری پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے خطاب کیا اور وہ کچھ بدلے انداز میں نظر آئے۔ چیف جسٹس نے دونوں ججوں کا استقبال کرنے کیلئے فلم وجے پتھ کے گیت’’دیر لگی آنے میں تم کو …شکر ہے پھر بھی آئے تو‘‘اور وسیم بریلوی کا یہ شعرپڑھا۔
تم آ گئے ہو، تو کچھ چاندنی سی باتیں ہوں
زمیں پہ چاند کہاں روز روز اترتا ہے
چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے جسٹس پرشانت کمار مشرا اور سینئر ایڈوکیٹ کلپتی وینکٹارمن وشواناتھن کو کالجیم نظام کی سفارش کے بعد سپریم کورٹ میں جج کے طور پر ترقی دی گئی ہے۔