حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : شہر اور دیہی علاقوں میں اکثر سبزی خور افراد جو ہر اتوار کو یعنی ہفتہ میں ایک دن گوشت کھاتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ہر اتوار کو چکن ، مٹن اور مچھلی کی فروخت زیادہ ہوتی ہے ۔ زیادہ تر لوگ چکن کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں ۔ کیوں کہ چکن کی قیمت کم ہوتی ہے اور اس سے زیادہ سے زیادہ ڈشیں بنائی جاسکتی ہے ۔ دیسی چکن صرف دیہی علاقوں میں ہی ملتا تھا لیکن اب شہر میں بھی اس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور کئی ہوٹلوں ، دھابوں میں بھی دیسی چکن کے مختلف ڈشیس مل رہی ہیں ۔ دیسی مرغیوں کو مکمل طور پر بڑھنے میں کم از کم 4 سے 6 ماہ کا وقت لگتا ہے اس کے برعکس برائلر مرغیاں 5 سے 9 ہفتوں میں بڑھ جاتے ہیں ۔ دیسی مرغیاں چونکہ قدرتی طور پر پرورش پاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے گوشت میں بہت سے غذائی اجزا ہوتے ہیں اور ان کا کوئی ذائقہ میں بھی بہترین ہوتا ہے ۔ دیسی مرغی کی قیمت زیادہ ہوتی ہے اور برائلر مرغی کی قیمت کم ہوتی ہے ۔ دیسی مرغیوں کی پرورش کے لیے اینٹی بائیو ٹکس اور ادویات کا استعمال نہیں کیا جاتا ۔ صحت کے اعتبار سے دیسی مرغ کا گوشت فائدہ مند ہے۔ ماہرین کے مطابق دیسی مرغ کے گوشت سے مدافعتی نظام کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے ۔ یہ خون کے سفید خلیوں کی تعداد میں اضافہ کرتا ہے جس سے موسمی بیماریوں کو قابو رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔ دیسی چکن میں بی وٹامنز کی کئی اقسام ہوتی ہیں ۔ خاص کر وٹامن بی 12 وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ یہ اعصابی نظام کو صحت مند رکھتا ہے ۔ یہ گوشت جسم میں توانائی کی سطح کو بڑھاتا ہے اور میٹابولزم کو بہتر رکھتا ہے ۔ جن افراد کو وٹامن بی 12 کی کمی ہوتی ہے انہیں دیسی مرغ کھانے کا ماہرین نے مشورہ دیا ۔ ماہرین نے بتایا کہ جسمانی مشقت یا ورزش کرنے والوں کے لیے دیسی مرغ کافی فائدہ مند ہے ۔ یہ گوشت اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی اسیڈ سے بھرپور ہوتا ہے ۔ یہ صحت مند چکنائیوں میں سے ایک ہیں ۔ اس گوشت کے استعمال سے جسم میں سوزش کم ہوتی ہے ۔ اس سے دل صحت مند رہتا ہے ۔ یہ کینسر جیسی بیماری کو روکنے میں بھی مدد کرتا ہے ۔ دیسی مرغ کے گوشت کے استعمال سے فائدہ ہی ہے اور اس کا مسلسل استعمال سے کئی بیماریوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے اور صحت بھی برقرار رہتی ہے ۔۔ ش