دیوار براق کو یہودیانے کیلئے 350کروڑ ڈالرمنظور

   

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی حکومت نے ساڑھے 3کروڑ ڈالرکے منصوبے کی منظوری دی ہے ، جس کا مقصد دیوارالبراق کے تاریخی تشخص کو‘ تبدیل کرنا ہے۔ دیوار براق مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار سے متصل ہے۔قابض حکومت کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق منصوبے کے تحت بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جائے گا۔ دیواربراق کے داخلی اور خارجی راستے کھولے جائیں گے اور اسے پبلک ٹرانسپورٹ سے منسلک کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہودی طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے تعلیمی پروگرام تیار کیے جائیں گے۔ صہیونی اقدام کی اہمیت کا اندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ منصوبے کے بجٹ میں وزیر اعظم کے دفتر، دفاع، تعلیم، خزانہ، داخلہ، نقل و حمل، سیاحت، ثقافت، کھیل، ٹیکنالوجی، امیگریشن اور شن بیٹ کی وزارتوں کی مختص رقم سے کٹوتی کی جائے گی۔