اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کے روز دیوالی کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد پیش کی۔ عمران خان نے ٹویٹر پر اردو میں لکھا کہ ہمارے تمام ہندو شہریوں کو دیوالی مبارک ہو۔ہندو آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے ۔فی الحال پاکستان میں میں 80 لاکھ سے زیادہ ہندو شہری آباد ہیں۔واضح رہے کہ متعدد میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے کچھ علاقوں میں ہندو، بودھ اور سکھ مذہب کے لوگوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے ۔