دیوانگی بند کرو: دہلی میں تشدد کے بعد سوارا بھاسکر کا بیان

,

   

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اس لاقانونیت پر دہلی پولیس اور وزارت داخلہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو ملک کے دارالحکومت میں دہلی میں ہو رہاہے۔

2002 گجرات اور 2020 میں دہلی میں ہونے والے مسلمانوں کے خلاف تشدد پر موازنہ کرتے ہوئے سورابھاسکر نے لکھا کہ دہلی میں کیا ہورہا ہے، جمہوریت کیوں اس طرح کے عدم استحکام کی اجازت دے رہی ہے؟

https://twitter.com/t_d_h_nair/status/1231975383097987072

واضح رہے کہ گذشتہ روز دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں متعدد مقامات پر ہونے والے تشدد اور سی اے اے کے حامی گروہوں کے تصادم کے بعد پائے جانے والے تشدد میں پانچ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور 75 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے عام شہریوں کو گولیوں کے زخم آئے تھے جبکہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل کے سر میں شدید چوٹیں آئیں ہیں۔

منگل کے روز مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دہلی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سینئر پولیس آفیسر اور وزارت داخلہ کے اعلی عہدیدار سے ایک میٹنگ کی۔