حیدرآباد ۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) اسپیشل ٹاسک فورس ٹیم حیدرآباد نے دیورکنڈہ میں کارروائی کرتے ہوئے گڑ اور ادرک کی بڑی بھاری مقدار کو ضبط کرلیا۔ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ٹی ایف انے ایک کار کا تعاقب کیا اور ایک ہزار 50 کیلو گڑ اور 50 کیلو ادرک کو ضبط کرلیا۔ ایس ٹی ایف کے مطابق دیسی شراب کی تیاری میں گڑ اور ادرک کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ایس ٹی ایف نے ضلع نلگنڈہ کے دیورکنڈہ میں کارروائی انجام دی۔ اس گڑ اور ادرک کی مالیت ایک لاکھ 10 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس گڑ اور ادرک کے علاوہ 10 لیٹر دیسی شراب اور کار کو بھی ضبط کرلیا جس کی کل مالیت 15 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ ایس ٹی ایف نے بتایا کہ کار ایک تانڈہ پادمتی دیورکنڈہ سے تعلق رکھنے والے رمیش کی ہے جو کار کو چلارہا تھا۔ اکسائز انفورسمنٹ کی اسپیشل ٹاسک فورس کے انسپکٹر بکشاریڈی نے اس آپریشن کو انجام دیا اور کار کے ساتھ گڑ، ادرک اور دیسی شراب کو ضبط کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ع