دیوریا میں سخت سیکورٹی میں مزارپربلڈوزر کارروائی

   

Ferty9 Clinic

دیوریا 11 جنوری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع دیوریا انتظامیہ نے گورکھپور اوور برج کے پاس واقع حضرت شہید سید عبد الغنی شاہ بابا ؒکی مزار کو خالی کرانا شروع کر دیا ہے ۔ کارروائی کے دوران مزار کو تین بلڈوزر لگا کر ہٹانے کی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ احاطے میں رکھا گیا سامان ہٹایا جا رہا ہے ، وہیں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ کچھ ماہ قبل صدرایم ایل اے ڈاکٹر شلبھ منی ترپاٹھی کے ذریعہ اس معاملے کی شکایت کی گئی تھی۔ شکایت پر سماعت کرتے ہوئے اے ایس ڈی ایم کورٹ نے متعلقہ زمین کو سرکاری/بنجرزمین قرار دیا تھا اورمزارکو تسلیم کرنے کے لائق نہیں مانا تھا۔ عدالت کے حکم کی تعمیل میں یہ کارروائی کی جا رہی ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوری کارروائی قانونی دائرے میں اور پرامن طریقہ سے مکمل کرائی جا رہی ہے ۔ فی الحال علاقے میں صورتحال معمول پر ہے ۔ بلڈوزر کی کارروائی کے موقع پر ہجوم دیکھا گیا ۔