دیوریا میں فلسطینی پرچم لہرانے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ

   

دیوریا،3؍جولائی(یواین آئی) اتر پردیش کے دیوریا ضلع میں محرم الحرام کے جلوس کے دوران مبینہ طور پر فلسطینی پرچم لہرانے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ۔پولیس سرکل آفیسر سلیم پور دیپک شکلا نے جمعرات کو بتایا کہ محرم کے جلوس کے دوران فلسطین کا جھنڈا لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد لار پولیس نے چہارشنبہ کی رات نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 197 (2) بی این ایس کے تحت مقدمہ درج کیا۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔ وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان محرم الحرام کے جلوس کے دوران اپنے ہاتھ میں جھنڈا لہراتے ہوئے نظر آرہا ہے اور آس پاس لوگوں کا ہجوم نعرے لگا رہا ہے ۔