دیویانگ یونیورسٹی کو اسٹیٹ یونیورسٹی کا درجہ

   

چترکوٹ: اترپردیش کے چترکوٹ ضلع میں قائم دیویانگیونیورسٹی کو اسٹیٹ یونیورسٹی کا درجہ مل گیا ہے ۔یونیورسٹی کے چانسلر پدم وبھوشن جگت گرو رام بھدراچاریہ نے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے ساتھ ایک یادداشت پر دستخط کئے ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش چندر دوبے نے بدھ کو کہا کہ جگت گرو منگل کی شام لکھنؤ پہنچے اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ہیمنت راؤ، اسپیشل سکریٹری اجیت سنگھ اور ڈپٹی سکریٹری لال بہادر یادو کے ساتھ ایک یادداشت پر دستخط کئے ۔اہم بات یہ ہے کہ ہفتہ کو یوگی حکومت نے کابینہ کی میٹنگ میں دیویانگ وشو یونیورسٹی کو ریاستی یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تجویز منظور کی تھی۔ ریاستی یونیورسٹی کا درجہ ملنے پر یونیورسٹی کے ملازمین اور طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔