دیپا ملک اور بجرنگ پونیا کو کھیل رتن ،ومل کمار کو درونا چاریہ ایوارڈ ز

   

رویندر جڈیجہ سمیت 19 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈز

نئی دہلی۔ 18 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) دیپا ملک کوملک کے سب سے بڑے کھیل ایوارڈ ’کھیل رتن‘ سے نوازا جائے گا۔ جبکہ رویندرجڈیجہ ارجن ایوارڈ سے سرفرازکئے جائیں گے۔ اپنی کمزوریوں کو شکست دیتے ہوئے پیرالمپک میں میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی دیپا ملک کھیل رتن بنیں گی۔ وہیں بیڈمنٹن کوچ ومل کمارکو درونا چاریہ ایوارڈ سے سرفرازکیا جائے گا۔ ان کے علاوہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر رویندر جڈیجہ کوارجن ایوارڈسے سرفراز کیا جائے گا۔ ہفتہ کوایوارڈ کمیٹی نے اس کا اعلان کیا۔ آل راونڈر رویندر جڈیجہ اورپونم یادو سمیت الگ الگ کھیلوں سے کل 19 کھلاڑیوں کوارجن ایوارڈ سے سرفرازکیا جائیگا۔ ایتھلیٹکس سے تیجندرپال سنگھ تور، محمد انس یحییٰ اوراسوپنا برمن کواس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے جبکہ باڈی بلڈنگ سیایس بھاسکرن، مکے بازی سے2016 ورڈ باکسنگ چمپئن شپ کی سلورمیڈلسٹ سونیا لاتھر، ہاکی سے چنگلینسانا سنگھ کنگجم، کبڈی سے اجیٹھاکرے، موٹراسپورٹس سیگوروسنگھ گل، پیرا اسپورٹس سے بیڈمنٹن کھلاڑی پرمود بھگت، ریسلنگ سے پوجا ڈھانڈا، گھوڑسواری سیفواد مرزا، فٹبال سیگرپریت سنگھ سندھو، پیرا اسپورٹس سے سندر سنگھ گرجر، بیڈ منٹن سے بھامی دپتی سائی پرنیت اورپولوسے سمرن سنگھ شیرگل کوارجن ایوارڈ سے سرفرازکیا جائے گا۔دیپا ملک ہندوستان کی وہ واحد اتھلیٹ ہیں جنہوں نے پیرا اولمپکس میں تمغہ جیتا ، اس سے قبل تیپا نے 2016 ء ریو پیرا والمپکس میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ 48 سالہ کھلاڑی کو سلیکشن کمیٹی نے ملک کے اعلیٰ ترین ایوارڈز دینے کی سفارش کی تھی ، اس سے قبل وہ پدما شری اور ارجن ایوارڈز بھی حاصل کرچکی ہیں ۔ منسٹری آف یوتھ آفیسرس اینڈ اسپورٹس انڈیا کی جانب سے 2019 ء کے ارجن ایوارڈس کا اعلان کیا گیا ۔ ان ایوارڈز کی خاص بات 2018 کی ویمنس کرکٹ ٹیم اوپنر سمرتی مندنا و ہ واحد خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں جن کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ رویندر جڈیجہ کو ہندوستان کی ورلڈ کپ تک رسائی کیلئے شاندار 79 بال میں 59 رنوں کے اسکور کیلئے نامزد کیا گیا۔