دیپیکا پادوکون بسلیری کی عالمی برانڈ ایمبسیڈر

   

ممبئی: منرل واٹر برانڈ بسلیری نے نئی مہم بسلیری ڈرنک اپ میں اداکارہ دیپیکا پادوکون کو اپنا پہلا عالمی برانڈ ایمبیسیڈر بنایا ہے ۔اشتہار فلم میں دیپیکا مشہور گانے ‘جھوم جھوم جھوم بابا’ پر ایک نئے انداز میں رقص کرتی نظر آئیں گی۔ اس دوران وہ تازگی حاصل کرنے کے لیے ‘پانی’ پیتی نظر آئیں گی۔دیپیکا نے بسلیری کی گلوبل ایمبسڈر بننے پر اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘میں بسلیری جیسے مشہور برانڈ سے منسلک ہو کر بہت خوش ہوں۔ بسلیری انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹیڈ کے مارکٹنگ ہیڈ تشار ملہوترا نے کہا کہ بسلیری ڈرنک اپ کیمپین ہمارے برانڈ کو جدید بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے ۔