نئی دہلی: ہندوستانی ٹریک ایتھلیٹ کے ایم دیکشا نے لاس اینجلس میں ساؤنڈ رننگ ٹریک فیسٹ میں خواتین کی 1500 میٹر دوڑ میں نیا ریکارڈ قائم کیا جب کہ اویناش سیبلے مردوں کے 5000 میٹر ایونٹ میں دوسرے نمبر پر رہے۔ 25 سالہ دیکشا نے 4:04.78 میں فاصلہ طے کرنے کے بعد فائنل میں تیسرا مقام حاصل کیا، انہوں نے ورنگل میں نیشنل اوپن ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں 2021 میں ہرملن بینس کے قائم کردہ 4:05.39 کے پچھلے ریکارڈ کو بہتر کیا۔ دیکشا کا پچھلا ذاتی بہترین ریکارڈ 2023 میں بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں قومی بین ریاستی ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے فائنل میں 4:06.07 کا تھا، جہاں انہوں نے گولڈ میڈل جیتنے کے لیے بینس کو پیچھے چھوڑ دیا۔