دیگر ممالک کے ساتھ ہندوستان کی مدد کیلئے ترکی کی بھی پیشکش

   

نئی دہلی : ہندوستان اس وقت کورونا وائرس کی دوسری بڑی لہر سے گذررہا ہے ۔ اس مشکل گھڑی میں دنیا کے بہت سے ممالک کے ساتھ ترکی بھی ہندوستان کی مدد کے لئے سامنے آیا ہے ۔اس سلسلے میں ترکی کی حکومت نے ہندوستان کی طرف مدد کرنے کا ایک ہاتھ بڑھایا ہے ۔ جس کی اطلاع وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے ٹوئیٹ کے ذریعہ دی ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ‘‘ترک حکومت کی جانب سے یکجہتی کے اس رویہ کی تعریف کرنی ہوگی۔’’ انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ “آج آنے والے طبی سامان کی کھیپ کے لئے ترک ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا بھی شکریہ۔‘‘