دیگلور: بوگس ترقیاتی کام پر دیہاتیوں کا مرن برت

   

سی بی آئی تحقیقات اور گرام سیوک کو برطرف کرنے کا مطالبہ
دیگلور :/9 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دیگلور سے 18 کلومیٹر کی دوری پر واقع منڈل کرڑ کھیڑ کا گرام سیوک عوامی ملازم نہیں بلکہ ایک بڑا کنٹراکٹر ہے جس نے گاؤں میں اہم سڑکوں کے سی سی۔سمنٹ روڈس کا کنٹریکٹ اثر و رسوخ استعمال کرکے لے تو لیا لیکن بوگس تعمیری کام کرکے اعلٰی عہدیداران کی ملی بھگت سے تمام بلز اٹھا کر لاکھوں روپے ہڑپ کرلینے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کرڑ کھیڑ کے ماروتی راؤ کامبڑے، لکشمی کانت کونڈاوار،مادھو شنڈے، بالاجی کھونیواڑ،شیخ غفورصاحب، مادھو مندیلوار، سنبھاجی جادھو،وٹھوپنت ونکلوار، کیشور بنڈے اس طرح سے دیہاتیوں نے مرن برت شروع کر دیا ہے- افسوس کی بات ہے کہ یہ مرن برت شروع ہوکر آج تیسرا دن ہے لیکن انتظامیہ کے کان پر ابھی تک جوں تک نہیں رینگنے کا الزام لگاتے ہوئے موضع کے اور دیہاتیوں نے زنجیری بھوک ہرٰال شروع کر دی ہے۔ متعلقہ گرام سیوک نکھیل کوٹھارے کو فی الفور معطل کرتے ہوئے سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ دیہاتیوں نے کیا ہے اگر حکومت جلد از جلد ان کے مطالبات منظور نہیں کرتی ہے تب مطالبات منوانے کے لیے شدت پیدا کی جائے گی ۔احتجاجیوں کے بموجب ذمہ دار دیہاتیوں نے گرام سیوک نکھیل کوٹھارے سے کرڈکھیڑ میں واقع وٹھل لولپے کے مکان سے نرسملو کے مکان تک 200 میٹر کا بوگس کام، ناگناتھ کے مکان سے بیدر روڈ تک ڈیڑھ سو میٹر کا بوگس کام سی سی روڈ اسی طرح سے کشن کے مکان سے سائناتھ کے مکان تک 100 میٹر بوگس سی سی روڈ یہ ان تمام تعمیراتی کاموں کی کوالٹی کنٹرول سے جانچ کا جو مطالبہ کیا تو گرام سیوک نکھیل کوٹھارے نے ذمہ دار دیہاتیوں کو شدید طور پر زدوکوپ کرنے کی دھمکیاں پر دیہاتیوں نے تحصیل آفس دیگلور کے روبرو زبردست احتجاج کرتے ہوئے مرن برت کا آغاز کر دیا ہے۔