بازاروں میںغیرضروری گھومنے کے بجائے عبادتوںپر توجہ دینے کی ضرورت پرزور
دیگلور۔9مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الحمدللہ ماہ صیام کے اغاز کے ساتھ ہی دیگلور شہر وہ تعلقے میں عبادت عبادتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور لوگ ماہ صیام کے تقدس میں روزے رکھ رہے ہیں ان روزے داروں کے لیے خرید و فروخت کا معقول انتظام تمام تاجرین نے مل کر کیا ہے اور نماز عصر کے ساتھ ہی بازاروں میں اور خصوصا ضیا چوک تا مکہ مسجد روڈ پر روزے داروں کے لیے میوہ جات خشک میوجات اور تلنگ کی خرید و فروخت کا سلسلہ بڑے پیمانے پر شروع ہو جاتا ہے۔ ہر قسم قسم کی حریس- حلیم، میٹھا بریانی، چکن اس کا مزہ اور لطف لینے کے لیے تمام روزہ دار لطف اندوز ہورہے ہیں’ جبکہ اپنے گھر والوں کو بھی اس سے مستفدو لطف اندوز کرنے کے لیے گھروں کو پارسل لے جانے کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔صدر قاضی سید انصار علی ارمان، سینئیر ایڈوکیٹ سید محسن علی، قاضی سید امداد علی خطیب جامع مسجد، مفتی مختار الدین رفاعی مہتمم دارالعلوم ،مفتی شیخ احمد،محمد شریف ماموں نائب صدر ضلع کانگریس کمیٹی نے عامتہ المسلمین سے اس رمضان کے مقدس مہینے کی پابندی سے روزے رکھیں پوری پوری عبادتیں صحیح طور پر کریں بازاروں میں زیادہ گھومنے پھرنے کی بجائے ،بالخصوص نوجوان چبوتروں کو آباد نہ کرتے ہوئے پانچ ٹھیلوں، ہوٹلینگ کم اور مساجد کو زیادہ آباد رکھنے کی خصوصی طور پر اپیل کی گئی ہے تا ضیاء چوک اپسرا گراؤنڈ دیگلور جہاں پر ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑے پیمانے پہر مسلم نوجوانان شہر کی جانب سے سحر کا انتظام یہاں پر رکھا گیا ہے۔ مسافرین،ہاسپٹل میں دواخانوں میں مسافرین کے ساتھ تیمارداری کے لیے رھنے والے لوگوں کے لیے،بورڈنگس و ہاسٹلوں میں رہنے والی اسٹوڈنٹس کے لیے بھی یہاں پر سحر کا انتظام رکھا گیا ہے ذمہ داران کی جانب سے استفادے کی اپیل کی گئی ہے۔