دیگلور:/6 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیگلور کے مشہور کسان قائد،ایگریکلچر پروڈیوس مارکیٹ کمیٹی کے سابق صدر و بھؤویکاس۔بینک کے ڈائریکٹر آنجہانی سوریہ جی راؤ بڑیگاؤنکر کی یاد میں ساھییادری کرشی گرام ویکاس پرتشٹھان، کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد 10 دسمبر کو سب ڈسٹرکٹ ہاسپٹل ، دیگلور میں ہورہا ہے۔صبح 10 بجے اس کیمپ کا افتتاح میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نریش ڈیونیکر انجام دیں گے۔ اس طبی کیمپ میں ممتاز ماہر دماغ و سرجن ڈاکٹر رْتوراج جادھؤ، ڈاکٹر کشور پبیتوار،ڈاکٹر گجانن جھنور،ڈاکٹر بابا راؤ، دارکو ڈاکٹر نیتین جوشی، ڈاکٹر پنکج راٹھی، ڈاکٹر نریش دیونیکر، ڈاکٹر اؤمیش بھالیراؤ، ڈاکٹر سوشیل راٹھی،ڈاکٹر سنجئے کدم، ڈاکٹر ستیش لٹوریا، ڈاکٹر بلولیکر،ڈاکٹر سنتوش مالپانی، کے علاوہ لیڈیز اسپیشلسٹ ڈاکٹر مسز بالورکر،ڈاکٹر پوجا گائیکواڑ، ڈاکٹر ونائک منڈے، ڈاکٹر جناردھن بھومے، ڈاکٹر اتتم اینگولے، ڈاکٹر سوپنیل کدریکر، ڈاکٹر انیل ساکھرے، ڈاکٹر میور کدریکر کے علاوہ دیگر ماہر امراض تمام مریضوں کے مفت معائنے کریں گے اور ضرورت پڑنے پر انہیں مفت آپریشن بھی کیا جائے گا۔سابق صدر پنچایت سمیتی اور تعلقہ کانگریس کمیٹی کے صدر شیواجی راؤ دیشمکھ، وساھییادری کرشی گرام ویکاس پرتشٹھان کے صدر سونالی دیشمکھ ، انجینیئر سْدییش دیشمکھ ، ڈاکٹر آریہ دیشمکھ نے تمام ضرورت مند مریضوں سے اس کیمپ کا استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ضرورت مند مریض فوری سب ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں پہنچ کر اپنے نام درج کروانے کی اپیل کی گئی ہے۔