دیگلور :حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب دیگلور شہر کے اندرونی تمام گلی کوچے اور سڑکیں انتہائی خراب اور اس میں کافی بڑے بڑے گڑھے پڑجانے کی وجہ سے راہگیروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بالخصوص ضعیف حضرات اور خواتین، بچوں کو تو بہت ہی تکلیفوں کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں شہر کی قدیم اور جدید محلے لائن گلی، جوشی گلی ،آزاد کالونی، شاردا نگر، دیگاؤں روڈ،بھائیگاوں روڈ،نرنگل روڈس میں بڑے بڑے گڑھے پڑ جانے کے باعث شہریوں کو راستہ، یا سڑک پار کرنے کے لئے بہت ہی کثرت کرنی پڑ رہی ہے۔ بیماروں کو دوا خانہ منتقل کرنے کیلئے آٹو رکشا سے جانا محال ہو گیا ہے جبکہ بائک سے بھی نہیں جا سکتے ہیں۔اس سلسلے میں بی۔جے۔پی کے ینگ ٹرک لیڈر و سیکریٹری سابقہ کونسلر پرشانت داسرواڑ نے اسسٹنٹ کلکٹر دیگلور مسز سومیا شرما اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کونسل مسٹر گنگادھر ایرلوڈ کو میمو رنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یہ راستے،اور سڑکیں جلد سے جلد درستگی وتعمیر کئے جائیں اور نالیوں کے ذریعے سے بارش کے پانی کی مکمل نکاسی کا بندوبست کیا جائے مطالبہ کیا ہے۔