دیگلور۔/21 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیگلور میں مراٹھا شہنشاہ چھترپتی شیواجی مہاراج کا جنم دن بہت ہی تزک و احتشام کے ساتھ پرامن طریقے سے منایا گیا اس موقع پر ایم ایل اے جیتیش انتا پورکر نے چھترپتی شیواجی مہاراج کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے اپیل کی۔ جیئنتی اتسو کے صدر اویناش نیلموار سابق نائب صدر میونسپل کونسل نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج نے کبھی بھی تعصب نہیں کیا تھا۔ ہمیں قومی یکجہتی کا آپس میں مل جل کر رہنے کا درس دیا ہے ہم سبکو چاہیے کہ آپس میں محبت اور بھائی چارگی کے ساتھ زندگی گزاریں۔ اس موقع پر ناندیڑ کے سابق ایم ایل سی اور بی جے پی۔ لیڈر امر راجورکر، سابق ایم ایل اے۔سبھاش سابنے، لکشمی کانت پدموار ، بالاجی سیٹھ روئیلاوار،آنیکیت پٹیل راجورکر صدر مارکیٹ کمیٹی، سابق صدر میونسپل کونسل موگلاجی شرشٹ وار،شیو سینا ضلع نائب صدر مہش پٹیل، اتسو سمیتی کے ایڈوکیٹ انکوش دیسائی، ایڈوکیٹ قاضی محسن علی،راہول دیسائی، سہیل چاوش، ادریس قریشی، بسم اللہ قریشی، ڈاکٹر سنجے لاڑکے، ڈگمبر کاوروار، اشوک گندپوارسابق کونسلرس نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر سونیل جادھو کنوینر اتسو کمیٹی، مسز ویشالی جادھو، مسزسنجیونی لاڑکے ، مسز ورشا دم کونڈوار، ڈاکٹر مسزپراپتی تیلنگ ، مسز جیوتی ماہ گاوے، مسز وجئیے مالا مودیراج،نے چھترپتی شیواجی مہاراج کے کارناموں پر سریلی آواز میں گیت پیش کیا۔