نظام آباد ۔مولانا محمد نظرالحق قاسمی نگران مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق ہر سال دیہات، قصبات وشہر کے مسلم علاقوں میں مجاہد ملت حضرت مولانا ابرارالحسن رحمانی کی سر پرستی میں اہل خیر حضرات کی جانب سے بڑے پیمانے پر منظم انداز میں قربانی کا نظم کیا جاتا ہے؛ سال گذشتہ 2019?ء میں50 سے زائد مقامات کے 1345 مکانات تک قربانی کا گوشت پہنچایا گیا الحمدالل?؛ اس سال بھی حضرت مولانا مفتی عمران خان صاحب قاسمی، مولانا مفتی خواجہ شریف صاحب مظاہری کی نگرانی میں دیہات دیہات قربانی کا پروگرام بنایا جارہا ہے، حافظ فہیم الدین منیری (ناظم مجلس) مولانا منظور عالم مظاہری (منتظم مجلس) محمد جاویدعلی صاحب (رکن تاسیسی) مقصود احمد خان صاحب ایڈوکیٹ (رکن)، معزاللہ (رکن تاسیسی) نے ان تمام احباب سے جو قربانی دیہات وشہر کے علم علاقوں میں کروانا چاہتے ہیں؛ گذارش کی ہے کہ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے زیراہتمام کروائیں انشاء الل? قربانی کے ثواب کے ساتھ ہمدردی ایثار کا ثواب بھی ملے گا۔مختلف قسم کے جانور مہیا ہوں گے؛ لہذا فی الحال علی الحساب 3300تا3000 روپئے بڑے جانور کے حصہ میں جمع کروائیں، بکرا دنبہ کیلئے کم ازکم 7000 یا 10000 جمع کروائیں، بعد قربانی آپ کو تفصیلات سے مطلع کیا جائیگا۔ دیگر تفصیلات کیلئے الحاج محمد عبدالواجد علی صاحب خازن مجلس 9866505757الحاج سید عظمت علی صاحب سکریٹری مجلس 9618156786 محمد فیروز الدین رکن 9848787553ربط پیدا کریں۔