دیہی رزگار اسکیم میں تخفیف کے خلاف

   

حیدرآباد میں کانگریس کی مگنریگا بچاؤ سنگرم یاترا کا آغاز
حیدرآباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی نے ہفتہ کو مگنریگا (Mgnrega) بچاؤ سنگرم یاترا کا آغاز کیا جو ایک تین روزہ احتجاجی مارچ ہے جس کا مقصد مرکز کی بی جے پی زیرقیادت حکومت کی جانب سے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گیارنٹی ایکٹ کی اہمیت کو مبینہ طور پر گھٹانے کی مخالفت کرنا ہے۔ یہ یاترا چارمینار سے شروع ہوئی اور پرانا پل کی سمت روانہ ہوئی ایک اور مارچ سنگارینی کالونی یاقوت پورہ سے سنتوش نگر ایکس روڈس تک کیا گیا۔ سینئر کانگریس قائدین بشمول اے آئی سی سی سکریٹری سچن ساونت اور سابق پی سی سی صدر اور سابق ایم پی وی ہنمنت راؤ نے اس ریالی میں بحیثیت مہمان خصوصی حصہ لیا۔ حیدرآباد ڈی سی سی صدر سید خالد سیف اللہ کی قیادت میں منظم کی جارہی۔ اس یاترا کے سلسلہ میں کانگریس کے اسمبلی حلقہ انچارجس راجیش کمار (بہادرپورہ)، بی ناگیش (چندرائن گٹہ)، محمد مجیب اللہ شریف (چارمینار)، شیخ اکبر (ملک پیٹ) اور کے روی راج (یاقوت پورہ) تعاون کررہے ہیں۔ یہ ریالی شہر کے اسمبلی حلقہ جات چارمینار، یاقوت پورہ، بہادرپورہ، چندرائن گٹہ اور ملک پیٹ سے گذرے گی اور 25 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس احتجاج میں سینئر قائدین حیدرآباد مارکٹ کمیٹی وائس چیرمین کے سرینواس، سابق پی سی سی سکریٹری بھیم ارجن ریڈی، کے روی راج، ایم کرشنا کمار، اے بھاسکر، ملکارجن، عبدالقدیر، یوسف دانش، محمد عبدالغنی، محمد مصطفی، سید دلاور حسین، ارون ٹھاکر، شنکر نائیک نے بھی حصہ لیا۔ A