دیہی سطح پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسپورٹس کا فروغ

   

چیف منسٹر کپ کے اہتمام پر ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا کی مبارکباد
حیدرآباد 17 فروری (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے کہاکہ دیہی سطح پر کھیل کود کی سرگرمیوں کو حکومت اقدامات کررہی ہے تاکہ دیہی سطح سے صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔ بھٹی وکرامارکا نے سی ایم کپ 2025-26ء کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہاکہ اِس طرح کے مقابلوں کے انعقاد سے دیہی علاقوں میں موجود کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ بھٹی وکرامارکا نے آج سکریٹریٹ میں سی ایم کپ گیمز کی تفصیلات اور ایپ جاری کیا۔ تلنگانہ اسپورٹس اتھاریٹی نے وزارت اسپورٹس کے تعاون سے اہتمام کیا ہے۔ وزیر اسپورٹس وی سری ہری، صدرنشین اسپورٹس اتھاریٹی شیوا سینا ریڈی اور منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر سونی بالا دیوی اِس موقع پر موجود تھے۔ بھٹی وکرامارکا نے کہاکہ تلنگانہ میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے حکومت خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑیوں کی تیاری میں یہ سرگرمیاں مددگار ثابت ہوں گی۔ اُنھوں نے کہاکہ اسپورٹس مقابلوں میں 4.5 لاکھ سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ریاستی سطح کے مقابلوں کے لئے 22 ہزار ایتھلیٹس کا انتخاب عمل میں آیا۔ اُنھوں نے آرٹیفیشل انٹلی جنس پر مبنی کال سنٹر اور خصوصی ایپ کو متعارف کرنے کی سراہنا کی اور کہاکہ کھلاڑیوں کو ایپ سے غیر معمولی مدد ملے گی۔ 12 اضلاع میں 44 مختلف مقابلوں کا اہتمام عمل میں آرہا ہے۔ اُنھوں نے سی ایم کپ گیمز کے کامیاب انعقاد کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔1