راہول گاندھی کی کامیاب مساعی، اقلیتی قائد مجاہد مصطفی بیگ کا بیان
نظام آباد 3 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ذات پات کی مردم شماری کے ذریعہ ملک گیر سطح پر سماجی و اقتصادی عدم مساوات کو دور کیا جاسکے گا۔ یہ مردم شماری سماج کے غریب عوام اور نچلے طبقات کی ترقی و بہتری کیلئے معاون ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مرزا مجاہد مصطفی بیگ قائد کانگریس نظام آباد نے کیا۔ مجاہد مصطفی بیگ نے کہاکہ ذات پات پر مبنی مردم شماری سے کمزور طبقات اور پسماندہ طبقات کو فائدہ ہوگا اور تمام شعبوں میں روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔گزشتہ پانچ سالوں سے رکن پارلیمنٹ و قائد اپوزیشن راہل گاندھی بار بار پارلیمنٹ میں مرکزی حکومت پر دباؤ ڈال رہے تھے راہل گاندھی کی نمائندگی کامیاب رہی اور مرکزی حکومت کو مجبور ہوتے ہوئے ذات پات پر مبنی مردم شماری کا اعلان کرنا پڑا اور اس کا سہرا راہل گاندھی کو جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے مردم شماری کے ایک حصہ کے طور پر ذات پات پر مبنی مردم شماری کا اعلان خوش آئند ہے۔ یہ مردم شماری صاف شفاف اور تفصیل ہو۔اس طریقہ کار سے یہ واضح ہوگا کہ کس کی جتنی آبادی ہے، کی اتنی حصہ داری اور راہل گاندھی نے اس بات کو بار بار دہراتے رہے کہ جس کی جتنی آبادی اس کی اتنی حصہ داری اور مردم شماری ترقی اور فلاح بہبود میں معاون و مددگار ثابت انہوں نے انہوں نے راہل گاندھی اور مرکزی حکومت سے اظہار تشکر کیا۔