نئی دہلی،14 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیانائیڈو نے طلبہ سے ذات، نسل اور مذہب سے اوپر اٹھنے کی اپیل کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ انھیں قدیم ہندوستانی قدروں مثلاً‘وسودَھیو کُٹُمبَکم’ کو اختیار کرنا چاہیئیاور انسانیت کے تئیں احترام اور حسن سلوک کرنا چاہیے ۔ انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں ‘یوم اطفال’ کے موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم کرنے والی طاقتوں کو طلبہ سے دور کرنا چاہیئے۔ یہ طلبہ اترپردیش، ہریانہ اور دیگر ریاستوں سے آئے تھے ۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ طلبہ کو مجاہدین آزادی کی زندگی سے تحریک لینی چاہیے اور قومی مفاد کو اول رکھتے ہوئے حقیقی معنوں میں ‘قوم پرست’بننا چاہیے ۔ نظام تعلیم کو ایک ذمہ دارشہری تیار کرنے چاہیئے جن میں قوم پرستی کا جذبہ کھرا ہوا ہو۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ ہندوستانی اقدار، وراثت، تہذیب و روایت سے آشنائی پیدا کریں۔