حیدرآباد ۔5۔ ستمبر (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر آندھراپردیش پون کلیان نے تلنگانہ میں ذخائر آب کے تحفظ کیلئے حیڈرا کی کارروائیوں کا خیرمقدم کیا۔ پون کلیان نے کہاکہ ذخائر آب کے تحفظ کے لئے غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی کے فیصلہ کا وہ خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آندھراپردیش میں بھی ذخائر آب کے تحفظ کیلئے اسی طرح کے اقدامات ضروری ہیں۔ پون کلیان نے مشورہ دیا کہ غیر مجاز قبضوں کی برخواستگی کے معاملہ میں سماج میں بے چینی پیدا نہیں ہونی چاہئے ۔ پون کلیان نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں حکام کو چاہئے کہ وہ ذخائر آب کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ آندھر اپردیش میں حیڈرا طرز پر ایکشن پلان کی ضرورت ہے۔ پون کلیان کے مطابق عام طور پر با اثر سیاستدانوں کی جانب سے غیر مجاز قبضوں میں اہم رول ادا کیا جاتا ہے۔ 1