نئی دہلی ۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت دہلی نے آج عوام سے اپیل کی کہ ضروری اشیاء کا نہ خود ذخیرہ کریں اور نہ کسی کو کرنے دیں۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف شکایت کیلئے حکومت نے پوری دہلی کے مختلف زونس میں خصوصی فون نمبرات جاری کئے ہیں۔وزیر سیول سپلائیز عمران حسین نے ٹوئیٹ کیا کہ راشن کی سپلائی کے معقول انتظامات ہیں۔