حیدرآباد 22 مارچ (سیاست نیوز) گچی باؤلی کے آندھراپردیش ہاؤزنگ بورڈ کالونی میں پیش آئے ایک واقعہ میں ذہنی دباؤ کے نتیجہ میں سافٹ ویر انجینئر نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب آج صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ 24 سالہ بی سندیپ ریڈی جو ٹاٹا کنسلٹنسیز میں سافٹ ویر ملازم ہے اور ہاؤزنگ بورڈ کالونی کا ساکن تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ سندیپ ریڈی نے تین دن قبل اپنے کمرے میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ہاسٹل کے مالک اور پڑوسیوں نے سندیپ کے کمرے سے تعفن پر پولیس سے شکایت کی جس پر گچی باؤلی پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ گئی اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے جس پر سندیپ کی انتہائی مسخ شدہ نعش دستیاب ہوئی۔