ذہنی متاثرہ بیٹی کو زہر دینے کے بعد معمر خاتون نے پھانسی لے لی

   

حیدرآباد۔10جون( ّسیاست ڈاٹ کام)ذہنی طورپر متاثرہ بیٹی کو زہر دینے کے بعد ایک معمر خاتون نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں پیش آیا۔پولیس نے بتایاکہ 57سالہ وجئے اماں نے اپنی ذہنی طورپر متاثرہ بیٹی 21سالہ انوشا کو زہر دے دیا اور بعد ازاں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔پڑوسیوں نے انوشا کو بے ہوشی کی حالت میں پایا اور اس کی ماں کو لٹکتا ہواپایا اور فوری اس کی اطلاع پولیس کو دی۔پولیس نے انوشا کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔