حیدرآباد۔/10 جون، ( سیاست نیوز) ذیابیطس کے مریضوں میں کورونا وائرس کا خطرہ 50 فیصد زیادہ پایا جاتا ہے۔ شوگر کے مریضوں میں شدید علامتیں اور پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں۔ حالیہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد کی آبادی کا 17.6 فیصد حصہ ذیابیطس سے متاثر ہوسکتا ہے۔ ملک میں ذیابیطس کی نگہداشت کے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ کے دوران
HbAIC
کی اوسط سطح 8.49 فیصد تھی۔ ان انکشافات سے یہ واضح اشارہ ملتا ہے کہ ذیابیطس سے متاثرہ افراد کو اپنے گلوکوز کی سطح سے متعلق زیادہ چوکس رہنے کی ضرورت ہے اور اپنی صحت سے متعلق احتیاط لازمی ہے۔ ڈاکٹر وی موہن نے ایک پروگرام کے دوران بتایا کہ شوگر کے مریضوں کو مناسب دوا لینا ضروری ہے۔