ر100 روپئے کی خاطر نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) بہن سے 100 روپئے کی مدد نہ ملنے پر دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ شریکانت جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ فلم نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سریکانت کو 100 روپیوں کی ضرورت پڑ گئی تھی اور وہ ایک سو روپئے کیلئے پریشان تھا جو فلم نگر میں ساتھیوں کے ہمراہ ایک کمرے میں رہتا تھا ۔ سریکانت 100 روپیوں کیلئے اپنی بہن کے گھر گیا جہاں اس کی بہن سے ملاقات نہیں ہوئی ۔ بہن کے گھر والوں نے اس نوجوان کو بتایا تھا کہ ان کی بہت مکان میں نہیں ہے ۔ بہن سے ملاقات نہ ہونے اور ایک سو روپئے کی مدد حاصل نہ ہونے سے دلبرداشتہ شخص نے واپس اپنے روم آکر خودکشی کرلی ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔