ر11 ریاستوں کی 56 اسمبلی نشستوں کیلئے آج ضمنی چناؤ

   

نئی دہلی : مدھیہ پردیش کی 28 اسمبلی نشستوں کے بشمول ملک کی 11 ریاستوں میں منگل 3 نومبر کو 56 حلقوں کے لئے ضمنی چناؤ ہوں گے ۔ مدھیہ پردیش میں کانگریس لیڈر جیوترآدتیہ سندھیا کی اپنے گروپ کے ساتھ بغاوت اور بی جے پی میں شمولیت کے نتیجے میں دو درجن سے زائد اسمبلی نشستیں خالی ہوئی ہیں ۔ اُترپردیش میں 7 سیٹوں کے لئے کل ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ مختلف ریاستوں کیرالا ، ٹاملناڈو ، آسام ، مغربی بنگال ، تلنگانہ کی مختلف اسمبلی نشستوں کیلئے بھی مختلف وجوہات کی بناء ضمنی انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں ۔