ر5ریاستوں میں الیکشن سے قبل بی جے پی کا اجلاس

,

   


نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے قومی عہدے داروں کے ایک اہم اجلا کا آج افتتاح کیا۔ اس موقع پر مودی نے بی جے پی کے قومی عہدے داروں ، ریاستی صدور اور ریاستی تنظیم جنرل سکریٹریوں سے خطاب بھی کیا۔ قومی صدر جے پی نڈا کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کئی ریاستوں میں آ ئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں آ تم نربھر بھارت ابھیان اور زرعی قوانین پر بحث کی گئی۔ ساتھ ہی ریاستی گروپ کی میٹنگوں اور مستقبل کے منصوبوں پر بحث بھی بات چیت کی گئی۔ مغربی بنگال ، آ سام ، تمل ناڈو ، کیرلااور پڈوچیری کے اسمبلی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مغربی بنگال میں اس مرتبہ بی جے پی کی ہی جیت ہوگی۔