رائلسیما میں بارش ، تلنگانہ میں کہر کا امکان

   


حیدرآباد ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران رائل سیما کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ اسی عرصہ کے دوران جنوبی ساحلی آندھراپردیش اور رائل سیما میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے ۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں کہر کا امکان ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی آندھراپردیش، یانم اور رائل سیما کے بعض مقامات پر بارش ہوئی۔اقل ترین درجہ حرارت 15.2ڈگری سلسیس تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں ریکارڈ کیاگیا جبکہ حیدرآباد میں درجہ حرارت 19.4ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔