رائے بریلی اور امیٹھی کے ووٹرس سے گاندھی خاندان کا اظہار تشکر

   

نئی دہلی : کانگریس نے امیٹھی اور رائے بریلی لوک سبھا حلقوں میں کانگریس کی جیت کا جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جشن مشترکہ طور پر امیٹھی میں منایا جائے گا جس میں سونیا گاندھی بھی شریک ہوں گی۔ یہ اطلاع امیٹھی سے کانگریس کے نو منتخب رکن پارلیمنٹ کشوری لال شرما نے دی ہے۔کشوری لال شرما نے کہا ہے کہ کل شکریہ کی تقریب ہے۔ امیٹھی اور رائے بریلی دونوں جگہ کے کارکنان جمع ہوں گے۔ اس پروگرام میں سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی شرکت کریں گی اور خطاب بھی کریں گی۔