رائے گڑھ: ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی، متعدد لاپتہ

   

Ferty9 Clinic

ممبئی: مہاراشٹر میں رائے گڑھ کے ارشل واڑی میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد جمعہ کو16 تک پہنچ گئی اور اب بھی 50 سے زیادہ لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔ دریں اثنا، موسلا دھار بارش کی وجہ سے رات بھر روکے گئے بچاؤ اور راحت کا کام آج صبح دوبارہ شروع ہو گیا۔ رائے گڑھ ضلع کے ارشل واڑی کے قبائلی واڈی میں بدھ کی رات مٹی کے تودے گرنے کے افسوسناک واقعے میں ضلع کے کھالاپور تعلقہ میں ارشل گڑھ کے دامن میں واقع تقریباً 35 سے 40 مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ گاؤں والوں کے مطابق اس چھوٹے سے گاؤں میں 48 خاندانوں کے 229 قبائلی رہتے تھے ۔ ان میں سے کچھ بچ نکلنے میں کامیاب رہے ، لیکن سینکڑوں قبائلی تودے کے نیچے پھنس گئے ۔ کھالاپور پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی تو ملبے سے 103 افراد کو بچا لیا گیا۔ نوی ممبئی فائر بریگیڈ کا ایک جوان جو اس گاؤں کو بچانے جا رہا تھا کل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اپنے چار کابینی ساتھیوں کے ساتھ کل دن بھر وہاں ڈیرہ ڈالے رہے اور بچاؤ کاموں کی نگرانی کرتے رہے ۔ رائے گڑھ ضلع کے کھالاپور تعلقہ میں گزشتہ تین دنوں میں 400 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اتنی بھاری بارش کے درمیان رات تقریباً 10 بجے کھالاپور تعلقہ کے چوک کے قریب ارشال گڑھ کی واڈی میں شگاف پڑنے سے یہ تباہ ہو گئی۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ ارشل واڑی میں تقریباً 45 گھروں میں 229 مکین رہتے ہیں۔ ایک دیہاتی نے بتایا کہ واڈی کے زیادہ تر مکین سوگئے تھے تھے ، جب یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو کچھ بچے قریبی بند اسکول کے احاطے میں سو رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں کے قریب اسکول کے احاطے میں سوئے ہوئے بچوں نے آواز سنی اور اپنے والدین کی تلاش میں بھاگنے کی کوشش کی۔ ہنگامہ کی آواز سننے کے فوراً بعد کھوپولی میں متاثرین کے پاس سب سے پہلے یشونتی ٹریکرز کے رکن گروناتھ ساہلکرپہنچے اور آدھی رات کے قریب امدادی کام شروع کیا۔ ایک دیہاتی نے بتایا کہ اس کے بعد کھوپولی، کھالاپور، کرجت سے کئی ایمبولینس اور سماجی کارکن بھی امدادی کاموں کے لیے پہنچ گئے ۔