نئی دہلی 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس صدر راہول گاندھی کے بہنوئی رابرٹ واڈار سے انفورسمنٹ ڈارکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میںآج تیسرے دن بھی مسلسل آٹھ گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی ۔ کہا گیا ہے کہ واڈرا دن میں 10.45 بجے ای ڈی کے دفتر اپنی خانگی گاڑی میں پہونچے اور وہ رات 8.15 بجے روانہ ہوگئے ۔ انہیں ظہرانہ کیلئے ایک گھنٹے کا وقفہ دیا گیا ۔ آج تیسرا دن تھا جب واڈرا سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ انہیں مزید پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا گیا ہے یا نہیں۔ گذشتہ دو دن سے پوچھ تاچھ کے بعد تحقیقاتی عہدیدار نے کہا تھا کہ ان سے مزید سوالات کئے جانے ہیں اس لئے انہیں ہفتے بھی طلب کیا گیا ہے ۔