رابرٹس کی آئی سی سی پر تنقید

   

جمائیکا : ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ فاسٹ بولر اینڈی رابرٹس ہندوستان کو فائدہ پہنچانے پر آئی سی سی پر برس پڑے۔ اینڈی رابرٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان کو یوں ہر چیز نہیں دی جا سکتی بلکہ کبھی آئی سی سی کو کسی چیز کے لیے ہندوستان کو انکار بھی کرنا چاہیے۔ اْنہوں نے کہا کہ ہندوستان کو گزشتہ سال ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھی فائدہ ملا، روہت شرما کی ٹیم کو پہلے سے علم تھا کہ ان کا سیمی فائنل کہاں ہوگا۔اْنہوں نے کہا کہ میرے نزدیک اب آئی سی سی کا مطلب انڈین کرکٹ بورڈ ہے کیونکہ اب وہاں ہندوستان کی اجارہ داری ہے۔انہوں نے کہا مانا کہ ہندوستان سے پیسہ آتا ہے لیکن کرکٹ کسی ایک ملک کا کھیل نہیں ہے ۔