راج ناتھ سنگھ نے فیض آباد چھاؤنی کا نام بدل کر ایودھیا چھاؤنی رکھنے کی منظوری دی

   

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فیض آباد کینٹ کا نام بدل کر ایودھیا کینٹ رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ دسہرہ کی تقریبات سے پہلے اس چھاؤنی کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں ناردرن ریلوے نے فیض آباد جنکشن ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر ایودھیا کینٹ کردیا تھا۔ تاہم فیض آباد کینٹ کا نام تبدیل کرنے کے لیے وزارت دفاع کی اجازت ضروری تھی۔