نئی دہلی۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دہلی کنٹونمنٹ میں نئے فوجی ہیڈکوارٹر کی عمارت کے لیے پیر کو سنگ بنیاد رکھا۔ جدید ’تھل سینا بھون‘ قریباً 39 ایکر اراصی پر محیط ہوگا۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جدید سینا بھون کے لیے ہم پہلا پتھر رکھے ہیں۔ یہ (بھون) ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے مسلح فورسس کے گمنام بہادر سپاہیوں کی نمائندگی کریں۔