راجا مولی فلم کی شوٹنگ محفوظ انداز میں کرنے کے خواہاں

   

ممبئی : ایس ایس راجامولی اپنی تمام فلموں کے ساتھ کافی محتاط ہوتے ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ فلم میں سوپر اسٹار کون ہے، وہ فلم کیلئے اپنے طریقے سے کام کرتے ہے۔ جیسا کہ باہوبلی میں ہوا، اسی طرح کی حکمت عملی آرآرآر میں بھی اختیار کی گئی۔ اب 1000 ہزار کروڑ کی فلم ایس ایس ایم بی29 میں بھی کچھ ایسا ہی ہوگا۔ 1000 کروڑ روپے کی فلم کے حوالے سے کئی بڑے اپ ڈیٹس سامنے آرہے ہیں۔ شوٹنگ آگے بڑھنے سے پہلے پرینکا چوپڑا اور مہیش بابو کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا ہے۔ دراصل، راجامولی فلم کے بارے میں کچھ بھی ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔ راجامولی نے اپنی جنگل ایڈونچر فلم کی تیاریاں مکمل کر لی ہیںاور راجامولی فلم کی شوٹنگ کے دوران کوئی لاپرواہی نہیں چاہتے تھے۔ وہ سب کچھ پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں، انہوں نے اپنی کور ٹیم سے کہا ہے کہ وہ نان ڈسکلوزر معاہدے پر دستخط کریں۔ دراصل شوٹنگ کے دوران فلموں کے سین لیک ہو جاتے ہیں جو سوشل میڈیا پر اتنی تیزی سے پھیل جاتے ہیں کہ کہانی کا کچھ حصہ سامنے آ جاتا ہے۔