نئی دہلی: دہلی حکومت نے جی آر اے پی کے مرحلہ چار کے تحت پابندیاں منسوخ کردی ہیں کیونکہ قومی دارالحکومت میں ہوا کے معیار (AQI) کی سطح ‘سنگین’ سے ‘بہت خراب’ زمرے میں معمولی بہتری میں بہتری آئی ہے۔ یہ فیصلہ ایئر کوالٹی کمیشن نے کیا ۔ کمیشن نے یہ نگرانی کرنے کے بعد کہ پچھلے کچھ دنوں میں ایئر کوالیٹی انڈیکس میں مزید گراوٹ نہیں آئی ہے، جی آر اے پی مرحلہ چار کے تحت پابندی واپس لے لی ۔ مرحلہ چار کے تحٹ پابندیوں میں شہر میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں اور کنسٹرکشن کاموں پر پابندی شامل ہے ۔اس سے پہلے نومبر میں اے کیو آئی کے ’سنگین پلس‘ زمرہ (اے کیو آئی 450) تک گرنے کے بعد سپریم کورٹ کی ہدایت کی بنیاد پر کمیشن نے دہلی میں باہر رجسٹرڈ ڈیزل سے چلنے والی کمرشیل گاڑیوں (ایل سی وی) کے قومی راجدھانی خطہ میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی تھی۔