جے پور ، 12 ستمبر: راجستھان اسمبلی میں کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کی راجستھان برانچ کے زیراہتمام پیر کو پارلیمانی نظام اور عوامی توقعات کے موضوع پرایک سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ اسمبلی کے سکریٹری پرمل کمار ماتھور نے بتایا کہ یہ سیمینار پیر کی صبح 11 بجے سے شروع ہوگا۔ سیمینار کا افتتاح سابق رکنِ پارلیمان غلام نبی آزاد کریں گے ۔ مسٹرماتھور نے بتایا کہ سیمینار دو سیشنوں میں منعقد ہوگا ۔ دوسرے سیشن میں روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن جئے رام گڈکری سیمینار سے خطاب کریں گے ۔