جے پور: راجستھان کے آزاد ایم ایل اے یونس خان نے جمعرات کو ایوان میں غیر منقسم ناگور ضلع میں پینے کے پانی کا معاملہ اٹھایا اور ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ پینے کے پانی کے مسئلہ کو حل کرے اور گرمیوں میں عام لوگوں کو راحت فراہم کرے ۔خان نے وقفہ صفر میں تحریک التواء کے تحت یہ معاملہ اٹھایا اور کہا کہ غیر منقسم ناگور ضلع کو فی الحال 125 ایم ایل ڈی کم پانی مل رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو پہلے پینے کا پانی ملنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اسمبلی حلقہ ڈڈوانہ میں 40 ایل ایم ڈی پانی کے بجائے صرف 27 ایم ایل ڈی پانی مل رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پینے کا پانی 108 اور 120گھنٹے کے وقفے سے مل رہا ہے ۔