راجستھان اسمبلی کی کرن پور سیٹ کیلئے انتخابات 5 جنوری کو

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے منگل کو راجستھان اسمبلی کے کرن پور حلقہ کے انتخابات جمعہ 5 جنوری 2024 کو کرانے کا اعلان کیا۔کمیشن کی پریس ریلیز کے مطابق انتخابی حلقہ کرن پور کا نوٹیفکیشن 12 دسمبر کو جاری کیا جائے گا اور کاغذات نامزدگی جمعرات 19 دسمبر تک جاری کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 دسمبر کو ہو گی اور 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے ۔کمیشن نے کہا ہے کہ اس نشست پر 5 جنوری کو ہونے والے انتخاب کے ووٹوں کی گنتی 8 جنوری 2024 بروز پیر کو ہوگی اور انتخابی عمل 10 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔کرن پور سیٹ سے کانگریس امیدوار کی موت کی وجہ سے وہاں الیکشن ملتوی کر دیا گیا تھا۔