راجستھان : بلدی چناؤ میں کانگریس کی شاندار جیت

   


جئے پور : راجستھان کے پچاس بلدی اداروں کے چناؤ میں کانگریس نے 620 نشستیں جیت لئے ہیں ۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز انتخابات کے نتائج جاری کئے ۔ تمام اداروں کے جملہ 1775 میں سے کانگریس کے 620 اور بی جے پی کے 548 اُمیدوار کامیاب ہوئے ۔ 595 آزاد امیدواروں نے جیت درج کرائی ۔ دیگر پارٹیوں میں بی ایس پی کو 7 ، سی پی آئی اور سی پی آئی ایم کودو ، دو اور آر ایل پی کو ایک وارڈ سے کامیابی ملی ۔