راجستھان میں اسکولی طلبہ کیلئے پولیس ٹریننگ کا انعقاد

   

کوٹہ ( راجستھان) 18جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت راجستھان نے این سی سی کے خطوط پر اسکولی طلبہ کیلئے پولیس ٹریننگ کورس کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد نابالغ جرائم اور قانون کی بنیادی تعلیم سے واقف کرانا ہے جس کام کے مطابق اس ٹریننگ کا انعقاد محکمہ تعلیم اور محکمہ پولیس مشترکہ طور پر انجام دیں گے جس میں خصوصی سرکاری اسکولس کو منتخب کر کے طلبہ کو ٹریننگ دی جائے گی ۔ آٹھویں اور نویں کلاسیس کے طلبہ کیلئے یہ دو سالہ کورس منعقد کیا جائے گا جس میں نوجوان طلبہ کی ذہی اور جسمانی نشونما پر توجہ دی جائے گی ۔ طلبہ کو بحیثیت اسٹوڈنٹس پولیس کیڈٹ(SPC) ٹریننگ دی جائے گی ۔ ٹریننگ کی تکمیل پر ان طلبہ کو بحیثیت والینٹرز یوم جمہوریہ یوم آزادی کے موقع پر اپنے مقامات پر تعین کیا جائے گا ۔