جئے پور۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں کورونا انفیکشن کا ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ منگل کو راجدھانی جے پور واقع سبھاش چوک علاقہ میں ایک ہی مکان میں 26 کورونا پازیٹو مریض سامنے آئے ہیں۔ اس خبر سے لوگوں میں دہشت کا عالم ہے۔ سبھاش چوک علاقہ کے چانکیہ مارگ واقع ایک ہی مکان میں یہ سبھی پازیٹو مریض پائے گئے اور سبھی لوگ کرایہ دار بتائے جا رہے ہیں۔ سبھی مریض کو سوائی مان سنگھ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔