راجستھان میں بی جے پی 2023 کے انتخابات میں تین چوتھائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی: نڈا

   

جے پور: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ بی جے پی راجستھان یونٹ کی جانب سے جن آکروش یاترا اور جن آکروش میٹنگوں کے کامیاب انعقاد کے لیے میں بی جے پی راجستھان کے ذمہ دار اور محنتی صدر ستیش پونیا اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں اور اس مشن میں مزید کامیابیوں کی خواہش کرتا ہوں۔ اور اس طرح کی مزید مہمات کا تسلسل برقرار رکھنا ہے ۔نڈا پیر کی دیر شام بی جے پی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط منڈلوں، فعال بوتھوں اور تمام مورچوں کی فعال مضبوطی کے لیے میں بی جے پی کی ریاستی قیادت اور اس کی پوری ٹیم اور پورے راجستھان کے کارکنوں کومبارکباد دیتا ہوں۔ اسی طرح مضبوطی سے کام کریں اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 2023 بی جے پی راجستھان میں تین چوتھائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنے گی، بار بار بی جے پی کی حکومت بنے گی۔