راجستھان میں بی جے پی کیلئے مشکلات

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: انتخابات کے قریب آنے کے ساتھ ہی راجستھان میں بی جے پی کیلئے بی جے پی کیلئے ریاست میں گروپ بندی تشویش کی ایک بڑی وجہ بن گئی ہے۔ ایک طرف اعلی قائدین آنے والے اسمبلی انتخابات کے دوران پارٹی کا چہرہ بننے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کررہے ہیں وہیں دوسری طرف ریاستی بی جے پی بھی ٹکٹوں کے حصول کو لے کر قائدین کے درمیان آپس کی لڑائی سے دوچار ہے۔راجستھان یونٹ میں بڑھتے ہوئے اختلافات پر تشویش میں بی جے پی کی مرکزی قیادت نے ریاستی یونٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہو کر کام کریں اور آنے والے انتخابات میں جیت کو یقینی بنانے کے لئے گروپ بندی ختم کریں۔ مرکزی قیادت نے کئی بار ریاستی قائدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ آپسی رسہ کشی کو ختم کریں اور پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کریں۔ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اختیار ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے امیدوار کا انتخاب کرے۔اگرچہ سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے، مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور اشونی وشناو، ریاستی یونٹ کے سابق صدر ستیش پونیا سمیت بہت سے قائدین وزیر اعلیٰ کے عہدے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ بی جے پی کی مرکزی قیادت نے اسمبلی کے لیے پارٹی کے چہرے کے بارے میں اپنا منصوبہ ظاہر نہیں کیا ہے۔ کئی مواقع پر، بی جے پی نے کہا ہے کہ انتخابات اجتماعی قیادت میں لڑے جائیں گے۔حالیہ پریورتن یاترا کے دوران اسمبلی حلقہ اور ضلع کی سطح پر آپسی اختلافات اور گروپ بندیاں سامنے آئیں تھی۔